حمل:
21مارچ تا21اپریل
کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیں بلکہ ہر ایک سے اچھا برتائو کیجئے۔ کاروبار میں تبدیلی بھی اچھے نتائج کی حامل بن سکتی ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کسی قریبی عزیز سے کافی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اپنی پوزیشن کو کاروبار میں مضبوط کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کر لیجئے ہر معاملے کی تحقیق خود کریں۔ صحت کے معاملے میں ذرا محتاط ہی رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آمدنی میں اضافے کی امید ہے مگر کسی کو بطورقرض رقم ہرگز نہ دیں کیونکہ واپسی کی امیدہرگز نہ ہے۔ دماغ پر خیالات کا بوجھ قدرے کم ہو سکے گا۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
کسی مقتدر شخصیات کے ساتھ تعلقات استوار ہوں گے اور آپ کے الجھے ہوئے کام حل ہو سکیں گے۔آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ کے گھریلو حالات بہت بہتر رہیں گے۔ شریک حیات آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد رہیں گے لیکن آپ بھی بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
دشواریاں سنگ راہ بنتی رہیں گی۔ اس کے باوجود آپ ان پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اخراجات کی زیادتی کے سبب بھی پریشانی رہے گی۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
اپنی بنائی ہوئی سکیموں کا ایک بارپھر جائزہ لے لیں تاکہ پھر پچھتانا نہ پڑے۔ ممکن ہو تو اپنے ہمدردوں سے مشورہ لے لیں۔ کاروبار میں خصوصی توجہ رکھیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے گھریلو معاملات بھی آج صلح سے سلجھ جائیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں۔ آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں گے تو حالات بہتر رہ سکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ذہنی انتشار بڑھے گا۔ خود کو جذباتیت سے آزاد ہی رکھیں تو بہتر ہے۔ آج آپ کو چھوٹی سی چیز کے لئے بھی تگ و دو کرنا پڑے گی۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3r67eUG
0 comments:
Post a Comment