Ads

کیشو مہاراج نے بابر اعظم کو آسان شکار بنا لیا

لاہور: کیشو مہاراج نے بابر اعظم کو آسان شکار بنا لیا، کپتان سیریز میں تیسری بار پروٹیز اسپنر کا شکار بنے۔

بابر اعظم جنوبی افریقی بولر کیشو مہاراج کا سامنا کرتے ہوئے مشکلات کا شکار نظر آئے ہیں، اسپنر نے راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز انھیں 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا، یہ سیریز میں تیسرا موقع ہے جب پاکستانی کپتان مہاراج کا شکار بنے، ان کا سامنا کرتے ہوئے بابر نے صرف14.33 کی اوسط سے 43 رنز بنائے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پروٹیز کی بساط 201 رنز پر لپیٹ دی، اس دوران شاہین کی تھرو پر رضوان نے ملڈر کو رن آؤٹ کیا، عابد کی ڈائریکٹ تھرو نے ربادا کو چلتا کردیا، کراچی ٹیسٹ میں بھی پاکستان نے 2رن آؤٹ کیے تھے، یوں 20سال بعد یہ موقع آیاکہ پاکستان نے کسی سیریز میں 4رن آؤٹ کیے، اس سے قبل سری لنکا کیخلاف 2000 کی سیریز میں 4 بیٹسمین فیلڈرز کی ستم ظریفی کا شکار ہوئے تھے۔

دوسری جانب رواں سال رن آؤٹس کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ابھی تک 10میچز میں 14 کھلاڑیوں نے وکٹوں کے درمیان دوڑتے ہوئے غفلت کا مظاہرہ کرنے کی سزا پائی، صرف گذشتہ ماہ میں ہی 10 بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے، جنوری میں اتنی بڑی تعداد میں رن آؤٹس کا موقع بھی 55 سال بعد آیا،اس سے قبل جنوری 1964 میں بھی 10بیٹسمین رن آؤٹ ہوئے تھے۔

 

The post کیشو مہاراج نے بابر اعظم کو آسان شکار بنا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LrFLgp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment