Ads

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے مسئلہ نہیں، چیئرمین پی سی بی

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے مسئلہ نہیں لہٰذا ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی چاہیے۔

ایک خلیجی اخبار کے بھارتی صحافی کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ ہم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونے کی مخالفت نہیں کر رہے،البتہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرکٹرز، معاون اسٹاف اور صحافیوں کے لیے ویزوں اور سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو2109میں آئی سی سی کوالیفائرز میں شرکت کے لیے بھارت جانا تھا، بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کو لکھا ہے مگر جواب موصول نہیں ہورہا،مہینوں انتظار کے بعد بالآخر بتایا گیا کہ اب بہت دیر ہوچکی یوں پاکستان ٹیم میچ نہ کھیل پائی اور پوائنٹس برابر تقسیم ہوئے،ہم نہیں چاہتے کہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو، یہ عالمی کرکٹ کے لیے بھی بہتر نہیں ہوگا۔

احسان مانی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ویزوں کی یقین دہانی 31دسمبر تک موصول ہونا تھی، جنوری میں بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کے بیمار ہونے پر انھوں نے مزید وقت مانگا، اب مجھ سے اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا کی جانب سے اس بابت پوچھا جا رہا ہے،معاملہ ایک بار پھر آئی سی سی کے سامنے اٹھایا ہے، جتنی جلد صورتحال واضح ہوجائے بہتر ہوگا تاکہ معاملات طے ہونے کی ڈیڈلائن نہ گزر جائے۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ یواے ای میں میگا ایونٹ کروانے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے تاہم بھارت سمیت کسی کے ساتھ بھی باہمی سیریز کسی نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے،ایشیا کپ جیسا کوئی ایونٹ ہوا تو اس کی یواے ای میں میزبانی کا فیصلہ ممبران کی مشاورت سے ہوگا۔

 

The post بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے مسئلہ نہیں، چیئرمین پی سی بی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/300gde5
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment