Ads

ہر گیند پر چھکا نہیں لگانا، محمد یوسف کا پلیئرز کو مشورہ

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ میں محمد یوسف نے کرکٹرز کو بیٹنگ کے گْرسکھا دیے، انھوں نے ہر گیند پر چھکا نہ لگانے کی ہدایت کر دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کے دوسرے روز سابق کپتان نے کھلاڑیوں کو بولرز کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کا کہا، شام 6 بجے کے بعد میدان کا رخ کرنے والے گرین شرٹس نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ کا بھرپور سیشن کیا،اونچے کیچز لینے کے بعد وکٹوں کو نشانہ بنانے کی مشق بھی ہوئی، نیٹ میں بیٹسمینوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔

ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچ محمد یوسف نے پریکٹس ختم ہوتے ہی تمام بیٹسمینوں کو ایک جگہ جمع کر کے ہر گیند پر چھکا لگانے کی کوشش سے گریز کرنے کا کہا۔

انھوں نے بولرز کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خراب گیندوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی، خوشدل شاہ اور آصف علی یوسف کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے، بعد ازاں انھوں نے گھاس پر اچانک اچھالی جانے والی گیندوں پر پاور ہٹنگ کی مشق بھی کروائی، اس وقت بیس بال جیسا ماحول نظر آیا۔

دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم نے بھی بھرپور ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیسرز اور اسپنرز کے ساتھ تھرو ڈاؤن بولنگ کا سامنا کیا۔

 

The post ہر گیند پر چھکا نہیں لگانا، محمد یوسف کا پلیئرز کو مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cPxspR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment