Ads

جب مشہور فنکاروں نے اربوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی

 لندن: ہم جانتے ہیں کہ عالمی شہرت یافتہ فنکار اور گلوکار بے تحاشہ دولت کماتے ہیں۔ تاہم ان کی زندگی میں بعض مقامات ایسے آٹے ہیں جہاں وہ کسی کردار، کنسرٹ یا کمپنی کے معاہدے سے انکار کردیتے ہیں۔ اس لیے چند کروڑ ڈالر کی قربانی ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔

تاہم اس پوسٹ میں آپ دیکھیں گے کہ بسااوقات فنکار اور گلوکار ناں کہہ کر شہرت اور دولت کے ڈھیر سے منہ موڑتے ہیں۔ اگرچہ ان کی اکثریت بظاہراپنے فیصلوں پر پشیمان نہیں ہوتی لیکن انہیں شاید زندگی بھر اس کا قلق  رہا ہوگا۔ لیکن یہ بے رخی ظاہر کرتی ہے کہ کروڑوں ڈالر کمانے والے فنکاروں کے لیے چند لاکھ ڈالر چھوڑدینا ایک معمولی بات ہوتی ہے۔

تاہم اس تناظر میں فنکاروں اور گلوکاروں کا باہمی یا ہدایتکاروں سے حسد، انا، اسکرپٹ سے عدم اتفاق یا پھر دوسرے منصوبوں میں مصروفیات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ تو پہلے سنیں میوزیکل بینڈ ’ایبا‘ کی روداد جنہوں نے ایک ارب ڈالر کی پیشکش مسترد کردی۔

ایبا اور ایک ارب ڈالر

1972 میں اپنے نغموں سے غیرمعمولی شہرت پانے والا میوزیکل گروپ ایبا عروج کے گراف پر پہنچ کر 1982 میں یکدم منتشر ہوگیا۔

سال 2000 میں ان کی آواز گم ہوچکی تھی اور 30 برس بعد انہیں دوبار جڑنے ’ری یونین‘ اور کنسرٹ کی پیشکش کی گئی جس کے لیے خطیر ایک ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی۔ لیکن انہوں نے اتنی بڑی رقم مسترد کرکے اپنے مداحوں کو مزید افسردہ کردیا۔ ایبا کامؤقف تھا کہ اس میں بہت وقت ضائع ہوگا اور انہیں کنسرٹ کے ذہنی مشقت کرنا ہوگی۔

16 لاکھ ڈالر کا گیت، بالکل مفت

لوگوں کے بہت اصرار کے باوجود بھی کلوگار گوٹئے نے اپنے گیت پر یوٹیوب اشتہار نہیں کھولے۔

 

گوٹئے کا اصل نام ویلی ڈی بیکر ہے اور 2011 میں انہوں نے ’سم بڈی دیٹ آئی یوزڈ ٹو نو‘ نامی شاہکار گیت گایا۔ فروری میں یہ پوری دنیا میں مقبول ہوا اور ایک ارب 60 کروڑ مرتبہ سنا گیا۔ گوٹئے نے اس پر کوئی اشتہار نہیں لیا ورنہ وہ کم سے کم 16 لاکھ ڈالر ضرور بناسکتے تھے۔

جیری سائنفیلڈ کا گیارہ کروڑ ڈالر سے انکار

جی ہاں! مزاحیہ اداکار، جیری سائن فیلڈ نے اپنے ایک مشہور کامیڈی شو میں مزید کام کرنے سے اس وقت انکار کردیا جب این بی سی کمپنی نے انہیں دس کروڑ ڈالر کی پیشکش کی جس پر انہوں نے انکار کردیا۔

1989 سے 1998 تک ان کا سٹ کم سائن فیلڈ دنیا بھر میں مقبول ہوا اور بند ہونے کے بعد این بی سی نے خطیر رقم کی بدولت اسے جاری رکھنے پر زور دیا لیکن جیری نے صاف انکار کردیا۔ صرف 22 اقساط کی بدولت گیارہ کروڑ ڈالر کی رقم بہت شاندار تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے جیری نے اس فیصلے پر کبھی افسوس کا اظہار بھی نہیں کیا۔

 

جب وِل فیرل نے تین کروڑ ڈالر منہ موڑا

وِل فیرل کامیڈی فلموں میں اپنے غیرمعمولی کرداروں کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔ انہوں نے ایلف ٹو نامی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر انہیں دو کروڑ نوے لاکھ ڈالر گنوانا پڑے تھے۔

ان کی فلم ایلف 2003 کی کرسمس میں ریلیز ہوئی اور پوری دنیا میں غیرمعمولی مقبولیت کے تحت رقم کمائی تھی۔ تاہم اس کے پروڈیوسر ایلف ٹو نامی دوسرا حصہ بنانا چاہتے تھے لیکن وِل نے اس میں کام سے انکار کردیا۔

بیٹ مین مووی سے انکار پر پانچ کروڑ ڈالر سے محروم

کرسچیئن بیل کو بیٹ فلم کے چوتھے حصے کی شاندار پیشکش کی گئی تھی جس کے بدلے انہیں سات ارب روپے یعنی 5 کروڑ ڈالر کی رقم ملنے تھے۔

ڈارک نائٹ ٹرائلوجی  اور اس سے قبل دو فلموں  نے پوری دنیا سےڈھائی ارب ڈالر کمائے تھے اور امکان تھا کہ چوٹھی پروڈکشن بھی کامیاب ہوتی۔ تاہم کرسچیئن بیل اگر اس فلم میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا معاوضہ لے چکے تھے لیکن چوتھی فلم کے لیے انہیں پانچ کروڑ ڈالر کی غیرمعمولی پیش کش کی گئی تھی جس پرانہوں نے انکار کردیا تھا۔

جوڈی فوسٹر اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر

ہمارے عہد کی بہترین اداکارہ ، جوڈی فوسٹر کی کئی فلمیں اب بھی یادوں میں تازہ ہے۔ انہوں نے سائلنس آف دی لیمبس میں زبردست اداکاری کی تھی۔ تاہم ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے باوجود انہوں نے اس فلم کے دوسرے حصے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

کیانو رویز اور اسپیڈ ٹو

کیانو ریوز کی وجہ شہرت اسپیڈ اور میٹرکس فلمیں ہیں لیکن انہوں ںے اسپیڈ ٹو میں کام سے انکار کردیا جس پر انہیں ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی۔

اس کی وجہ کیانو نے یہ بتائی کہ وہ فلم کے اسکرپٹ سے مطمیئن نہ تھے۔

The post جب مشہور فنکاروں نے اربوں روپے کی پیشکش ٹھکرادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3dPduMK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment