Ads

آج کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

خیالات کافی حد تک بکھرے رہیں گے آج کل آپ کافی غیرذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں بہتر ہے آپ اپنے آپ کو درست رکھنے کی کوشش کیجئے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آج آپ تنہائی پسند کریں گے مگر ایسا کرنا کسی لحاظ سے بھی آپ کیلئے فائدہ مند نہ ہے لہٰذا بہتر ہے دوسروں سے ملیں جلیں تاکہ آپ کے تعلقات دوسروں کے ساتھ بہتر ہو سکیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج آپ کی قسمت آپ کا ساتھ دے سکتی ہے۔ گھریلو معاملات میں سسرالی رشتہ داروں کی مداخلت کچھ زیادہ ہی رہے گی لہٰذا ہر ایک سے محتاط رہنے کی کوشش کیجئے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے اور پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آج آپ اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کریں گے کیونکہ آج آپ کا کوئی اہم کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے ۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

وہ لوگ جنہیں آج تک آپ اپنا دوست سمجھتے تھے وہی آپ کے خلاف ہو جائیں گے اور آپ کے قریبی عزیز کے ساتھ مل کر آپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

جنس مخالف میں دلچسپی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے ۔ پرانی کاروباری سکیمیں کامیاب ہوں گی اور آپ کافی حد تک اپنی آمدنی میں اضافہ کر سکیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

رقمی لین دین اگر کسی سے چل رہا ہے تو اسے صلح کن طریقے سے حل یجئے تاکہ رقم واپس مل سکے ورنہ ہو سکتا ہے آپ کو اس رقم سے ہاتھ دھونا پڑیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ہر ایک پر اعتبار کر لینا آپ کی بری عادت ہے اور آج اس عادت کی وجہ سے آپ کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

تعلیمی مسائل بخوبی طے پا سکتے ہیں، محبوب کی غلط فہمی بہت حد تک دور ہو سکتی ہے، مقتدر شخصیت کی مدد کے سبب شاندار کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنے مزاج پر کنٹرول کریں یہ جذبات آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، کاروبار میں بہتر ہے کسی بھی قسم کی تبدیلی ابھی نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کاروباری مراسم میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے، بفضل خدا اس کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اور اچھی فرموں کے ساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IMPUTO
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment