Ads

سپریم کورٹ نے ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سزائے موت یافتہ ذہنی معذور قیدیوں کو پھانسی دینے کیخلاف اپیلوں پر تاریخ ساز فیصلہ سنا دیا گیا۔

عدالت نے امداد علی اور کنیزاں بی بی کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے دونوں مجرموں کو پنجاب کے ذہنی امراض ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تیسرے مجرم غلام عباس کی سزائے موت کیخلاف اپیل صدر مملکت کو دوبارہ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ صدر مملکت سے توقع ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں رحم کی اپیل پر فیصلہ کریں گے۔

امداد علی، کنیزاں بی بی اور غلام عباس کو قتل کے مقدمات میں موت کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ امداد علی کو سال 2002ء، کنیزاں بی بی کو 1991ء اور غلام عباس کو سال 2004ء میں سزائیں سنائی گئیں۔

کمالیہ کی کنیزاں بی بی کو 6 افراد کے قتل کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہاڑی کے امداد علی نے بوریوالہ میں حافظ عبداللہ کو قتل کیا تھا۔

The post سپریم کورٹ نے ذہنی معذور قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3tKDNcs
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment