Ads

’’فیس بک‘‘ غیر قانونی اسلحہ اور جعلی لائسنسوں کے حصول کا بڑا ذریعہ

 لاہور: سوشل میڈیا (فیس بک)غیر قانونی اسلحہ کی خریدو فروخت اور جعلی لائسنسوں کے حصول کا بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔

فیس بک کے مختلف گروپس کے ذریعے خطرناک اسلحہ کو برائے فروخت پیش کیا جاتا ہے جبکہ سادہ لوح افراد سے لاکھوں یا ہزاروں روپے وصول کر کے انہیں اصل غیر ملکی ہتھیار کی بجائے مقامی طور پر تیار کردہ ’’کاپی‘‘ ہتھیار اور جعلی لائسنس بجھوا دیئے جاتے ہیں۔

یہ شکایات بھی بڑھ رہی ہیں کہ فیس بک پر اسلحہ سے متعلقہ گروپس میں بعض افراد لوگوں سے آن لائن منی ٹرانسفر کے ذریعے ایڈوانس کے طور پر رقم منگوانے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا حکام نے کتاب والے اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کے دوران بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف ہونے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی صورت مینوئل لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کیلئے کوئی اجتماعی مہلت نہیں دی جائے گی تاہم انفرادی طور پر یہ رعایت دی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر سے مینوئل لائسنس کے اصل ہونے کی تصدیق کروانے کے بعد محکمہ داخلہ کو 6 سال تک لائسنس validate نہ کروانے کی قابل قبول وجہ بیان کر کے نادرا سے کمپیوٹرائزڈ لائسنس حاصل کیا جا سکے گا ۔

The post ’’فیس بک‘‘ غیر قانونی اسلحہ اور جعلی لائسنسوں کے حصول کا بڑا ذریعہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3e8lecD
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment