Ads

ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسٹیٹ بینک سے تعلق نہ ہونے کا انکشاف

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلوں سے متعلق نیب کی تحقیقات پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں اسٹیٹ بینک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھپلوں سے متعلق نیب تحقیقات میں نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بڑا انکشاف کردیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسٹیٹ بینک سے کوئی تعلق ہی نہیں، ملزمان نے جعل سازی سے 125 ایکڑ زمین پر قبضہ کیا، شہریوں سے 37 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا گیا، ناکلاس اراضی پر قبضہ کرکے سوسائٹی بنائی گئی۔

ملزمان کے وکیلوں اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ملزمان میں سیکریٹری عبداللہ علوی، نذیر حسین مختیار کار، نصر فیضان صدیقی، سید عامر، عبدالحق، محمد خرم علوی، روشن آرا، اعجاز حسین، غلام حیدر چانڈیو،عثمان ابراہیم شامل ہیں، حسین علی ہاکرو اور دیگر ملزمان کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے۔

The post ہاؤسنگ سوسائٹی کا اسٹیٹ بینک سے تعلق نہ ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bXAgzi
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment