Ads

کراؤڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی

 کراچی: پی ایس ایل 6 میں کورونا کیسز نے پی سی بی کو مزید سخت اقدامات پر مجبور کردیا جب کہ کراؤڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی۔

بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی ساکھ کو بچانا پی سی بی کی ذمہ داری ہے،ہم اس ضمن میں ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،کچھ اضافی اقدامات بھی اٹھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کا گراؤنڈ اسٹاف گلوز لازمی پہنے گا،ان کے ساتھ براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100سے زائدافراد کے ٹیسٹ بھی کروا لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراؤڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی،اگر کوئی اندر پھینک دی جاتی ہے تو سینیٹائر کی جائے گی،بہرحال مشکل ترین حالات ہیں،پوری دنیا ان مسائل کا سامنا کررہی ہے۔

سمیع الحسن برنی نے کہا کہ بائیو ببل میں رہنا کسی کیلیے بھی آسان نہیں،پوری دنیا میں اسپورٹس ایونٹس اسی طرح کے حالات سے گزرہے ہیں،ہم بھی فرنچائزز کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کررہے ہیں تاکہ کھیل کا جوش وجذبہ اور معیار برقرار رہے اور اسی انداز میں مکمل ہو۔

The post کراؤڈ میں جانے والی گیند میدان میں دوبارہ استعمال نہیں ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3uRIqSG
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment