Ads

پی ایس ایل کے التوا کا ذمہ دار زلمی کو قرار دینا درست نہیں، پی سی بی

 کراچی: پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہاکہ پی ایس ایل کے التوا کا ذمہ دار پشاور زلمی کو قرار دینا درست نہیں ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں سمیع الحسن برنی نے کہا کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی وہاب اور ڈیرن سیمی سے ملاقات غیر ارادی تھی جس پر انھوں نے معذرت کرلی تھی، بعد میں تینوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے، پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پشاور زلمی کی معذرت اور اپیل کے بعد وہاب اور سیمی کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی، بعد ازاں بھی پشاور زلمی کے کسی کرکٹر کا ٹیسٹ پازیٹیو نہیں آیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہمارے ایک پلیئر نے غلطی سے گالفر سے ملاقات کی، انگلش بورڈ نے بھی ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد انھیں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

The post پی ایس ایل کے التوا کا ذمہ دار زلمی کو قرار دینا درست نہیں، پی سی بی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2O2DuJY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment