اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چمن بارڈر آج (جمعہ) سے روزانہ 18گھنٹے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ، محمد شہزاد ارباب کی زیر صدارت وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں اجلاس ہوا،اجلاس میں معاون خصوصی کو چمن بارڈر کھولنے اور تیاریوں سے متعلق بریف کیا گیا۔
معاون خصوصی شہزاد ارباب نے کہا کہ 30 اپریل سے چمن بارڈر 18جبکہ30 جون سے24 گھنٹے کھلا رہیگا۔ اس اقدام سے افغانستان کے ساتھ عوامی روابط اور دوطرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔دونوں ممالک کے مابین تجارتی معاملات میں ہر طرح کی رکاوٹیں دور کرنے کے لئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
The post آج سے چمن بارڈر18گھنٹے روزانہ کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vp4jIe
0 comments:
Post a Comment