Ads

چینی کمپنی 240 ارب ڈالر کی اسٹیل مل لگائے گی، اسد عمر

 کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے چین سے رشتہ نیا نہیں، جب بھی دوست کی ضرورت پڑی تواس کی طرف دیکھا۔

چینی کمپنی سینچری اسٹیل کیلیے پہلی کنسائنمنٹ کی آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر نے کہا حکومت جس طرح کورونا پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہے، اسی طرح سی پیک کی کامیابی کیلیے دن رات کام کررہی ہے، اس کے تحت منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،اس کے تحت منصوبے صرف انفرااسٹرکچر تک محدود نہیں رہے،راشاکئی ایس ای زیڈ میں بجلی اور دیگر سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلیے کام تیزی سے جاری ہے۔ چینی کمپنی سینچری اسٹیل 240 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے سٹیل مل قائم کرے گی جو 15 لاکھ ٹن اسٹیل تیار کرے گی۔ وہ پہلے مرحلے میں 600 اوردوسرے مرحلے میں 1000 سے زائد پاکستانیوں کو ملازمتیں دے گی۔

وفاقی وزیر نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی کاوشوں کو سراہا۔ چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کورونا کے باوجود حکومتی کوششوں سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ، تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے، جس کی بدولت سٹیل کی طلب بڑھ رہی ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا،سپیشل اکنامک زون میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے لئے پراعتماد ہیں۔

The post چینی کمپنی 240 ارب ڈالر کی اسٹیل مل لگائے گی، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wuhYz2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment