اسلام آباد: وزراتِ نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں۔
وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں کئے گئے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آئی ہیں جو کہ کورونا وائرس کی افریقن اور برازیلین اقسام ہیں۔ نیشنل ہیلتھ سروسز اور این سی او سی کورونا کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی کنٹیکٹ ٹریسنگ شروع کردی گئی ہے۔
وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے عوام سے کہا ہے کہ قطع نظر کون سے وائرس کی قسم سامنے آئی ہے ، ایس او پیز پر عمل میں تحفظ ہے ، 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد ویکیسن لگوائیں، ماسک پہنے کو یقینی بنائیں ،گھر سے بلا ضرورت باہر مت نکلیں، سماجی فیصلے کو عمل طور پر یقینی بنائیں۔
The post پاکستان میں کورونا کی مزید 2 نئی اقسام سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QDxI2U
0 comments:
Post a Comment