ڈیرہ اسماعیل خان: مظاہرین اور صوبائی حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
آئی جی ایف سی اور کمشنر ڈیرہ کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے پرجنوبی وزیرستان میں تین روز سے جاری احتجاج ختم اور نعشوں کی تدفین کر دی گئی، لدھا کے علاقہ بی بی زئی راغزی میں دو نوجوانوں کلام الدین اور انعام اللہ کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا دھرنا 3 دن سے جاری تھا۔
کمشنرعامر لطیف کے مطابق تحریری فیصلے کے تحت مقتولین کے لواحقین کو شہدا پیکج کے تحت دو دو سرکاری نوکریوں سمیت 20، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔
The post جنوبی وزیرستان؛ مذاکرات کامیاب 3روز سے جاری احتجاج ختم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xCcLFR
0 comments:
Post a Comment