کراچی: کراچی میں رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی کی واردات کا معمہ حل کرکے پولیس نے 3 ڈاکو گرفتارکرلیے چوتھے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔
گرفتارہونے والوں میں ٹارگٹ کلنگ کی 10 وارداتوں میں مطلوب مذہبی جماعت کا ایک کارکن بھی شامل ہے۔ رضویہ پولیس نے بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 رکنی گروہ کے 3 کارندوں جنید ،ذیشان اور سلمان کوکئی روزکی جدوجہد کے بعد گرفتارکرلیا۔
ڈاکوؤں نے 7 لاکھ روپے لوٹنے کا اعتراف کیا ہے تاہم فوری طورپر پولیس نے ڈاکوؤں سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کیے ہیں ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ ڈکیت بینک لوٹنے کی واردات کے فوری بعد لوٹی ہوئی رقم سے تفریح کرنے پاکستان ٹور پر نکل گئے تھے، دوران سفر ڈاکوؤں نے شاہانہ انداز میں رقم کا بے دریغ استعمال کیا تاہم واپسی پر پکڑے گئے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ڈکیت سلمان مذہبی جماعت کا کارکن ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی 10 وارداتوں میں بھی پولیس کومطلوب تھا، تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ لوٹی ہوئی رقم کا بڑا حصہ ان کے چوتھے ساتھی عبدالستارکے پاس ہے جسے پولیس تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
واضح رہے کہ نارتھ کراچی دومنٹ کی چورنگی کے قریب نجی بینک کی برانچ سے17 مارچ 2021 کو 10 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے تاہم ڈاکوؤں نے7 لاکھ روپے لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ڈاکوؤں کی تحویل سے ملنے والے 2 پستول اور6 موبائل فونز بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔
The post سال کی پہلی ڈکیتی؛ 4 رکنی ڈکیت گینگ بینک لوٹ کر پاکستان ٹور پر گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/39FRaSV
0 comments:
Post a Comment