Ads

ڈیجی ٹانکس کیس، تمام پہلو باریک بینی سے دیکھے جائیں، عدالت

 کراچی: ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال کر غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والی ڈیجی ٹانکس کیس میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور نئے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

جج عمران امام زیدی نے ریمارکس دیے کہ کیس انتہائی اہم ہے اس لیے تمام پہلوؤں کو باریک بینی سے دیکھا جائے۔ کراچی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ کورٹ ایسٹ کے روبرو ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال کر غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے والی ڈیجی ٹانکس کیس کی سماعت ہوئی۔ سی ای او برہان مرزا سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کا تفتیشی افسر باقاعدہ طور پر تبدیل کردیا گیا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور نئے تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ کیس کی تفتیش ممتاز سومرو سے لے کر کیلاش بابو کے سپرد کردی گئی ہے۔ نئے تفتیشی افسر نے کیس میں پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ کیس انتہائی حساس ہے حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ جج عمران امام زیدی نے ریمارکس دیے کہ کیس انتہائی اہم ہے اس لیے تمام پہلوؤں کو باریک بینی سے دیکھا جائے۔

تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد کیس میں حتمی رپورٹ پیش کی جائے۔ ملزمان کے وکیل نے موقف دیا تین ماہ ہوچکے ہیں ابھی تک حتمی چالان پیش نہیں کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے عبوری چالان بھی غیر مکمل پیش کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔

The post ڈیجی ٹانکس کیس، تمام پہلو باریک بینی سے دیکھے جائیں، عدالت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3m9U7jy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment