کیوبا: فطرت کے کارخانے میں حیرت انگیز پرندے موجود ہے اور ایسا ہی ایک پرندہ کھٹ بڑھئی ہے جو اپنی چونچ سے درختوں میں سوراخ کرتا ہے۔ لیکن وڈ پیکر کی ایک قسم ایسی بھی ہے جسے اپنی خوفناک آواز کی بنا پر مشین گن وڈپیکر بھی کہا جاسکتا ہے۔
انہیں ناردرن فلِکرز کہا جاتا ہے جو وسطی و شمالی امریکہ، کیوبا اور کیمن جزائر میں عام پائے جاتےہیں۔ انہیں اپنی چونچ کسی دھاتی شے سے ٹکرانے کا جنون ہوتا ہے اور اسی بنا پر وہ جب تیزی سے چونچ مارتے ہیں تو مشین گن جیسی آواز پیدا ہوتی ہے جو دور دور تک سنائی دیتی ہے۔
اس پرندے کی لمبائی سات سے پندرہ سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ موسمِ بہار سے موسمِ گرما کے دوران بھوری چونچ والا یہ خوبصورت پرندہ بہت شور کرتا ہے۔ اس کے چونچ مارنے کے عمل کو ڈرمنگ کہا جاتا ہے جس سے تیزرفتار فائرنگ کا گمان ہوتا ہے۔ لیکن یہ پرندہ دھات پر چونچ مارنا پسند کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح سے وہ اپنے علاقے کا اعلان کرتا ہے۔ لیکن انسانی کان میں یہ شور کسی مشین گن کی طرح محسوس ہوتا ہے اسی بنا پر اس وڈ پیکر کو مشین گن پرندہ بھی کہا گیا ہے۔
دوسری جانب یہ آواز نر وڈ پیکر خارج کرتا ہے تاکہ وہ مادہ کو اپنی جانب راغب کرسکے۔ اس کے لیے وہ ایسی دھاتی سطح کا انتخاب کرتا ہے جہاں گونج پیدا ہوسکے اور آواز دور تک جاسکے۔ ایک سیکنڈ میں یہ 25 مرتبہ اپنی چونچ مارتا ہے اور عین اسی رفتار سے مشین گن بھی چلتی ہے۔
تاہم یہ پرندے اپنی مضبوط چونچ سے گھروں کی شہتیروں، ڈش اینٹینا ، چمنی کے دھاتی ڈھکنوں اور دیگر اشیا کو متاثر بھی کرتے ہیں۔ بسا اوقات اس کا شور بھی ناقابلِ برداشت ہوتا ہے جس کی بنا پر انہیں بھگانے کے کئی طریقے اختیار کئے جارہے ہیں۔
The post یہ ہے شمالی امریکا کا ’مشین گن پرندہ‘ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QCGbmX
0 comments:
Post a Comment