ماؤنٹ ماؤنگونئی: آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے لگاتار 22 واں ون ڈے انٹرنیشنل جیت کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا، ان سے قبل مسلسل21 ون ڈے میچز جیتنے کا ریکارڈ آسٹریلوی مینز ٹیم نے رکی پونٹنگ کی زیرقیادت 2003 میں قائم کیا تھا، تاہم میگ لیننگ کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سیریز کے ابتدائی میچ میں مات دے کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا، ایشلیگ گارڈنر، الیسا ہیلی اور الیسی پیری میزبان ٹیم کی کامیابی میں پیش پیش رہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز جوڑے، کیویز نے ایک مرحلے پر38 اوورز میں 2 وکٹ پر 159 رنز بنالیے تھے لیکن پھر ان کی اختتامی 8 وکٹیں ٹوٹل میں 53 رنز کے اضافے سے گرپڑیں، امیلیا کیر کا اسٹمپڈ آؤٹ قرار دیا جانا متنازع رہا، اوپنر لورین ڈاؤن نے 134 بالز پر 90 کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، انھیں نکولا کیری نے اپنی ہی گیند پر کیچ کرکے میدان بدر کیا۔
امیلیا کیر 33 اور ایمی سیٹرویتھ 32 رنز بنانے میں کامیاب رہیں، میگن سشٹ نے 32 رنز کے عوض 4 شکار کیے جبکہ نکولا کیری نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، لورین اور امیلیا کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 90 رنز کی شراکت بنی جبکہ اس سے قبل لورین نے سیٹرویتھ کے ہمراہ بھی دوسری وکٹ کے لیے69 کی شراکت کی تھی، آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے ہدف 38.3 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، الیسا ہیلی 65، الیسی پیری 56 ناٹ آؤٹ اور ایشلیگ گارڈنر 53 رنز ناٹ آؤٹ بناکر نمایاں رہیں، پیری اور گارڈنر کے درمیان 76 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔
The post لیننگ الیون نے پونٹنگ اسٹارز کو پیچھے چھوڑدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3uqyE8H
0 comments:
Post a Comment