Ads

اختلافات کے خاتمے کیلیے تجاویزپرعمل ہوا تو خود مولانا کے پاس جائیں گے، شیرانی

 کوئٹہ: جمعیت علما اسلام  پاکستان کے رہنماو سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ان کی عیادت کیلئے تھی۔

مولانا محمد خان شیرانی نے کہا مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں تھا، جماعت کے اختلافات ختم کرنے کیلئے چار تجاویز دی ہیں اگر ان پر عمل ہوا تو ہم خود مولانا کے پاس جائیں گے۔

یہ بات انھوں  نے جمعرات کو کوئٹہ میں سرادر زادہ اسد خان عمرانی  کی اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام پاکستان میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مولانا گل نصیب سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی انھوں نے ہمیں عزت و تکریم دی، اگر مولانافضل الرحمان راضی ہیں تودوبارہ اکٹھے ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

 

The post اختلافات کے خاتمے کیلیے تجاویزپرعمل ہوا تو خود مولانا کے پاس جائیں گے، شیرانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ue5wBF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment