Ads

سارہ علی خان نے سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے ان کے ساتھ سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی۔

اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ ہیں۔ سارہ نے ابھی محض چار فلموں میں ہی کام کیا ہے لیکن اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنالیا ہے۔ حال ہی میں سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم علی خان کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ تینوں مالدیپ سے واپس ممبئی آئے ہیں۔ خیر جس چیز نے ایئرپورٹ پر سب کی توجہ کھینچی وہ یہ کہ سارہ علی خان مداح کی جانب سے سیلفی لینے پر غصے میں آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سارہ ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آرہی تھیں تو ایک مداح ان کے ساتھ ساتھ چلنے لگا۔ مداح سارہ کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا اور اس موقع پر اس نے اپنے چہرے سے ماسک بھی ہٹادیا تھا۔ مداح کی جانب سے ماسک اتارنے کے عمل نے سارہ کو غصہ دلادیا اور اداکارہ نے وہیں اسے جھاڑ پلاتے ہوئے اسے کوروناوبا کے پیش نظر سماجی فاصلہ رکھنے کا سبق سکھادیا۔

The post سارہ علی خان نے سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2QM7Rpf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment