Ads

بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں IT سروس منصوبہ شروع

 اسلام آباد: وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تیز ترین انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبوں کا عملی طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جنوبی بلوچستان کیلیے 2 ارب روپے سے زائد مالیت سے براڈ بینڈ سروس کی فراہمی کے منصوبے کی شروعات کی گئی ہے۔ منصوبے سے تربت، کیچھ ،دشت، پنجگور اور اطراف کے 23 ہزار 964 مربع کلومیٹر علاقے میں 306 پسماندہ دیہاتوں  کے 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد رہائشی افراد مستفید ہوں گے، معاہدے پر وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے سی ای اوحارث محمود  اور یوفون/ پی ٹی سی ایل کے قائم مقام سی ای او ندیم خان نے دستخط کیے۔

امین الحق نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کیلیے صوبہ بلوچستان کے میرے اپنے لوگوں کیلیے شروع ہونے والے اس منصوبے کا حصہ بننا ان کیلیے باعث مسرت اور فخر کی بات ہے۔  بلوچستان کے دو ہزار سے زائد علاقوں اور 20 لاکھ کی آبادی کو یونیورسل سروس فنڈ کے ذریعے 09 ارب روپے کی لاگت سے ہائی اسپیڈ تھری جی فور جی انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس کی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

The post بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں IT سروس منصوبہ شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ujnsL6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment