Ads

کراچی میں دوران رمضان ڈاکو راج، مزاحمت پر 6 افراد جاں بحق

 کراچی: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران شہر بھر میں ڈاکو راج عروج پر رہا جب کہ رمضان المبارک کے 29 روز میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ریٹائرڈ خاتون پروفیسر اور پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کو زندگی سے محروم کر دیا۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کی آزادانہ وارداتیں کرتے ہوئے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل جبکہ 23 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 21 رمضان المبارک بروز منگل 4 مئی کو ڈاکوئوں نے 4 افراد کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کیا جس میں شاہ لطیف ٹائون کے علاقے میں 25 سالہ سلیم، درخشاں کے علاقے خیابان قاسم پاور ہاؤس کے قریب شکیل، سچل کے علاقے سکندر گوٹھ میں کریانہ اسٹور پر فائرنگ سے 29 سالہ زین اللہ جبکہ 18 سالہ زاکر ٹی ٹی کے بٹ سے زخمی کر دیا گیا جبکہ اسی روز لیاقت آباد کے علاقے بلوچ ہوٹل کے قریب بھی ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 40 سالہ سعید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

5 مئی کو منگھوپیر اجتماع گاہ روڈ پر ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 36 اکبر اور پیر ا?باد کے علاقے میں میانوالی کالونی آصف کولڈ سینٹر پر مزاحمت پر 26 سالہ شیر خان زخمی ہوگیا جبکہ قائد آباد میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد 26 ضیااللہ اور 22 محمد سلمان زخمی ہوئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے ، 6 مئی کو سائٹ سپر ہائی صنعتی ایریا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 25 سالہ سیف اللہ جبکہ نیو کراچی الیون جی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے حمزہ نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سلیم زخمی ہوگیا تاہم پولیس نے مقابلے کے دوران ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اسی روز اسٹیل ٹائون کے علاقے گلشن حدید میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوعمر لڑکے سمیت 4 افراد کو زخمی کر دیا جس میں 12 سالہ عبداللہ ، 35 سالہ طاہر اور 30 سالہ بلال کے علاوہ ایک نامعلوم بھی شامل تھا جبکہ جمعرات کی رات بغدادی کے علاقے ماما ہوٹل گلی نمبر 2 شہزادہ خان منزل کے قریب مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معیز شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ سے 6 سالہ ابوبکر اور 18 سالہ جہانزیب زخمی ہوگیا۔

مقتول پولیس اہلکار ایس پی سٹی کا ڈرائیور تھا ، 7 مئی اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 35 سالہ ناصر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ، 8 مئی کو شاہ لطیف ٹائون ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 22 سالہ اسامہ ، پاک کالونی میں آصف خان جبکہ اتحاد ٹائون میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 40 سالہ بسم اللہ زخمی ہوگیا۔

9 مئی کو زمان ٹائون غوث پاک روڈ پر میڈیکل اسٹور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دکان کا مالک 40 سالہ عمران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ رات گئے اقبال مارکیٹ کے علاقے بلاک ایل اورنگی ٹائون میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 53 سالہ تنویر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

11 مئی بروز منگل لانڈھی کربلا گرائونڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 4 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس میں 18 سالہ شاہزیب ، 19 فہد ، 17 سالہ ضیغم اور 18 سالہ سمیع شامل ہیں ، 12 مئی کو زمان ٹاؤن کے علاقے بھٹائی کالونی میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران 28 سالہ راحیل کو ، کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 30 سالہ ساجد کو جبکہ اسی روز ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پل کے قریب بھی ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 22 سالہ محمد شیر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

رمضان کے مقدس مہینے میں ڈاکوؤں کی آزادانہ لوٹ مار نے پولیس کے دعوؤں اور سیکیورٹی اقدامات کی قلعی کھول دی ہے۔

The post کراچی میں دوران رمضان ڈاکو راج، مزاحمت پر 6 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fd6bNY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment