اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ مسلمان ممالک کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے، اور اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے پیر 10 مئی کی رات سے شروع ہونے والے حملے پانچویں دن بھی جاری ہیں، اور اب تک شہدا کی تعداد 126 تک پہنچ چکی ہے اور 950 افراد زخمی ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق افراد میں 31 بچے اور 9 خواتین بھی شامل ہیں۔
The post مسلمان ممالک کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہیے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fou1Xb
0 comments:
Post a Comment