حمل:
21مارچ تا21اپریل
کوئی جذباتی فیصلہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد بہت کم کر سکتا ہے مذہبی امور میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے۔ اخراجات کی رفتار تیز رہے گی۔ مقدمہ بازی سے پرہیز کریں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کسی جائیداد کی وجہ سے ذہنی کوفت ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں ہے کہ آپ کاروبار میں بھی دلچسپی نہ لیں کسی بڑے تعمیراتی منصوبے کو عملی شکل دینے کی کوشش کیجئے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
تعلیمی امور توقع کے مطابق طے پا سکتے ہیں۔ عشق و محبت کے سلسلے میں جذباتی انداز اختیار کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے ۔ گارمنٹس کا بزنس کرنے والے حضرات کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ کیونکہ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ صحت جسمانی بھی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
خود کو مزاجی طور پر قدرے سرد ہی رکھنے کی کوشش کیجئے شریک حیات کو ناراض ہونے کا موقع نہ دیجئے تاکہ گھریلو گاڑی متوازن طریقے سے منزل کی جانب گامزن رہ سکے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
کاروباری حضرات کے لئے آج کا دن اہم ہے۔ اگر آج کے دن آپ صحیح معنوں میں جدوجہد کرلیں تو بہت کچھ حاصل کر سکیں گے۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
سیاسی و سماجی امور سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لئے آج کا دن نہایت اہم ہے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آج تک جو کچھ بھی ہو چکا ہے آپ اسے بھول جائیں۔ تاکہ آپ کا دماغ نت نئی لا حاصل سوچوں کے چنگل سے کلی طور پر آزاد ہو کر کوئی بہتر و قائل عمل سکیمیں مرتب کر سکے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
کسی کو دی ہوئی رقم واپس مل سکتی ہے۔رہائش کی تبدیلی کا پروگرام بن سکتا ہے۔ مگر ایسا کرنے کے لئے آپ کو حوصلہ سے کام لینا ہو گا۔ فائدہ ضرور ہو گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
کھانسی، نزلہ، زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔ مزاج کی تلخی بھی کم کرم دیں تاکہ حالات بہتر رہ سکیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ہر ایک پر بھروسہ کرنے والی عادت کے سبب آپ کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور آپ کے ہم پیالہ و ہم نوالہ دوست ہی آپ کے خلاف سازشوں کا جال بچھا سکتے ہیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PCU4Rl
0 comments:
Post a Comment