Ads

عید گھر پر گزارنے کا موقع پانے پر پلیئرز مسرور

 لاہور:  دورئہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بعد قومی کرکٹ اسکواڈ کی وطن واپسی ہوگئی جب کہ طویل ٹور کے بعد عید گھر پر گزارنے کا موقع پانے پر پلیئرز مسرور ہیں۔

طویل دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوران بائیو ببل کی سختیاں جھیلنے والا پاکستانی اسکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور واپس پہنچ گیا، علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تمام کھلاڑیوں اور معاون اسٹاف ارکان کی ریپڈ کورونا ٹیسٹنگ ہوئی، نتائج آنے کے بعد سب اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کی، اس کے بعد دورئہ زمبابوے میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز2-1 سے جیتی،ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو2-0 سے وائٹ واش کیا۔

قومی اسکواڈ میں شامل کرکٹرز میں بیشتر تربیتی کیمپ کے آغاز سے دونوں ٹورز کے اختتام تک بائیو ببل میں رہے، صرف 11ٹیسٹ کرکٹرز نے بعد میں جوائن کیا تھا، طویل عرصے بائیو سیکیورٹی میں گزارنے والے کھلاڑیوں کو کم از کم اس بار عید گھر پر گزارنے کا موقع ملا ہے جس پر وہ خوشی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

بولنگ کوچ وقار یونس دورہ ادھورا چھوڑ کر آسٹریلیا روانہ ہوگئے تھے، ان کی اہلیہ کا عید کے بعد آپریشن ہے۔ قومی کرکٹرز کی اگلی مصروفیت پی ایس ایل ہوگی جس کے انعقاد اور وینیو کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

The post عید گھر پر گزارنے کا موقع پانے پر پلیئرز مسرور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SDzP7e
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment