Ads

سلمان خان کی مداحوں سے کورونا ویکسینیشن کرانے کی اپیل

 ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضرور کرائیں۔

اپنے پیغام میں سلمان خان نے کہا کہ وہ کوئی ماہر نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ جب تک کسی بھی انسان میں کورونا کا وائرس موجود ہے، موجودہ صورت حال برقرار رہے گی، اسے ختم ہونا چاہیے اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہم ویکسینیشن کرائیں گے۔ ان کے والدین نے ویکسینیشن کا تمام عمل مکمل کرلیا ہے اور وہ خود بھی 10 روز بعد ویکسین کی اگلی خوراک لینے جائیں گے۔

سلمان خان نے کہا کہ وہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا ارادہ کررہے ہیں اور اگر انہیں یہ ویکسین مل گئی تو وہ لوگوں کی ضرور مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باوجود سلمان خان نے حسب روایت ہر سال کی طرح اس سال بھی عید الفطر پر اپنی فلم ریلیز کی ہے۔ ان کی فلم ’رادھے؛ یور موسٹ وانٹڈ بھائی‘ ریلیز ہوئی پے۔

The post سلمان خان کی مداحوں سے کورونا ویکسینیشن کرانے کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hplo0R
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment