Ads

موجودہ کرکٹ سسٹم پر تنقید کاسلسلہ بڑھنے لگا

 کراچی:  پاکستان کے موجودہ کرکٹ سسٹم پر تنقید کا سلسلہ بڑھنے لگا جب کہ پی سی بی پر ایک قدم آگے اور2 قدم پیچھے ہٹنے کا الزام عائد ہوگیا۔

سابق ٹیسٹ اوپنررمیز راجہ نے ملک کے موجودہ کرکٹ سسٹم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایک یوٹیوب چینل پر انھوں نے کہا کہ زمبابوے کے ٹور کو لازمی طور پر تجربے کیلیے استعمال کرنا چاہیے تھا،اگر آپ نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہار بھی جاتے تب بھی کم سے کم مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد تو ملتی،آپ کو معلوم ہوجاتا کہ کون سا کھلاڑی کتنا قابل ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے کسی انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر ٹی 20 سائیڈ میں 40،45 سال کے کرکٹرز نہیں دیکھے، بڑھتی عمر کے ساتھ آپ کے ریفلیکسز سست پڑنے لگتے ہیں، چاہے آپ ورلڈ کلاس کھلاڑی ہی کیوں نہ ہوں کارکردگی50 فیصد نیچے چلی جاتی ہے،ایسے پلیئرز کو کھلانے کا مطلب ہے کہ آپ ہار سے ڈرتے ہیں، جیت کی خواہش میں پورے سسٹم کو تباہ کیا جا رہا ہے۔

رمیز نے کہا کہ پی سی بی کو اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی،موجودہ اپروچ سے ٹیمیں نہیں بنا کرتیں، نئے کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھیں،اس سے سمت کا تعین ہوگا، نئے کھلاڑیوں کے ساتھ زمبابوے میں ہار بھی جاتے تب بھی کوئی کچھ نہ کہتا کیونکہ یہ ایک تجرباتی ٹور ہوتا،کسی انٹرنیشنل ٹیم کے خلاف تجربات کا بہت ہی کم موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم میں ایک قدم آگے بڑھتے ہیں تو 2 قدم پیچھے چلے جاتے ہیں، جب دباؤ بڑھے تو پرانے کھلاڑی کو بلا لیتے ہیں،فکسرزکو ٹیم شامل کرلیا جاتا ہے،اضافی وکٹ کیپر کو مڈل آرڈر میں کھلا دیتے ہیں،اس طرح ٹیمیں نہیں بنا کرتیں،اسی سسٹم کی وجہ سے نئے کھلاڑی بہت پیچھے رہ جاتے ہیں۔

The post موجودہ کرکٹ سسٹم پر تنقید کاسلسلہ بڑھنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3bZloRS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment