Ads

ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر کوئی فلم ریلیز نہ ہوسکی

 لاہور: پاکستان کی تاریخ میں مسلسل دوسری بار بھی عیدالفطر پر کوئی فلم ریلیز نہ ہو سکی جب کہ کوئی اسٹیج ڈرامہ پیش نہ کئے جانے کے سبب تھیٹرز بھی ویران رہے۔

عید الفطر کا تہوار ہمیشہ سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت اہم رہا ہے، اس موقع پر ریلیز کے لیے پیش کی جانے والی فلموں کا بزنس کھڑکی توڑ ہوا کرتا ہے، پاکستان بننے کے بعد سے فلم بینی کا سلسلہ نہ صرف تسلسل کے ساتھ جاری رہا بلکہ ملک میں مشکل ترین حالات میں بھی شائقین سینما گھروں میں جا کر فلموں سے لطف اندوز ہوتے رہے، لیکن اس بار ایسا کچھ نہ ہوا اور کورونا وائرس نے فلمی دنیا کی رونق اور رنگینی کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔

ملکی تاریخ میں دوسری با عیدالفطر پر نہ ہی کوئی فلم ریلیز ہوسکی اور نہ کوئی تھیٹر شو ہوسکا۔ اس صورتحال میں فنکاروں کی بڑی تعداد شدید متاثر ہوئی اور تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، تکنیک کاروں نے جہاں حکومت سے اپیل کی وہیں احتجاج بھی کیا تھا لیکن کسی نے ایک نہ سنی اور سینما گھروں کے ساتھ تھیٹر کھولنے کی اجازت نہ دی جاسکی ۔پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پرمسلسل دوسری بار سینما گھر نہ کھلنے سے فنکار برادری کے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب آرٹسٹ تھیٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے عید کے موقع پر سینکڑوں سے زائد فنکاروں میں راشن تقسیم کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ حکومت بہت جلد تھیٹرز کھولنے کی اجازت بھی دے گی۔

The post ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر کوئی فلم ریلیز نہ ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eO7jZp
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment