Ads

غزہ میں مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں متعدد فلسطینی خواتین و بچے شہید

مقبوضہ بیت القدس: غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی خواتین اور بچے شہید ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے غزہ پر پیر سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج چھٹے روز اس نے پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں پناہ گزین 7 بچوں اور 2 خواتین سمیت 11 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ متعدد افراد ملبے تلے بھی دب گئے جن کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Image

شہدا کی تعداد 137 ہوگئی ہے جن میں 36 بچے شامل ہیں۔ 920 فلسطینی زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے اور شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں گھر اور رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور 10 ہزار افراد اقوام متحدہ کے مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری، شہدا کی تعداد 126ہوگئی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور متعدد ممالک کے سربراہان نے اسرائیل پر حملے بند کرنے کے لیے زور دیا ہے لیکن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ان مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں امن تک حملے جاری رہیں گے۔

The post غزہ میں مہاجر کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں متعدد فلسطینی خواتین و بچے شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3w8NYbe
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment