Ads

قیمتی مچھلی سمجھ کر انڈس ڈولفن کا شکار کرلیا گیا

 حیدرآباد:  ضلع ٹنڈوالہیار کے علاقے چمبڑ کے قریب میرا کوڑی شاخ واٹر کورس نمبر 6 سے سندھ کی نایاب نابینہ ڈولفن پائی گئی جیسے مقامی شخص نے قیمتی مچھلی سمجھ کر شکار کر لیا اور اس کی زیادہ قمیت وصول کرنے کیلیے اسے 30 بیماریوں کے علاج میں فائدہ مند قرار دے ڈالا اور نایاب ڈولفن کی وڈیو بنا کر وائرل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چمبڑ سے تعلق رکھنے والے عبدالستار قمبرانی کی وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سندھ کی انتہائی نایاب آبی ممالیہ جانور انڈس ڈولفن کو اپنے ہاتھوں میں لیے کھڑا ہے اور وڈیو میں لوگوں کو متوجہ کر رہا ہے کہ جس کو یہ مچھلی )انڈس ڈولفن( چاہیے وہ مجھ سے چمبڑ میں رابطہ کرے یہ مچھلی امراض دل سمیت مختلف32 بیماریوں میں شفا کے کام آتی ہے۔ چمبڑ کی ایک چھوٹی سے نہر سے برآمد ہونے والی نایاب ڈولفن مچھلی تقریباً 13 کلو وزنی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وڈیو5 روز پرانی ہے واضح ہے کہ سندھ میں نایاب نسل کی نابینا انڈس ڈولفن کا مسکن سکھر بیراج کا اپ اسٹریم ہے جہاں سے چمبٹر تک کا فاصلہ تقریباً350 کلومیٹر ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انڈس ڈولفن، روہڑی کینال کے ذریعے مختلف نہروں سے ہوتے ہوئے سرفراز نہر سے نکلنے والی میرا کوڑی شاخ واٹر کورس نمبر 6تک پہنچی جہاں اسے شکار کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں سکھر میں قائم ڈولفن سینٹر کے فلیڈ آفیسر میر اختر تالپور نے ایکسپریس اخبار سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دریا سندھ میں پانی کی کمی کی وجہ سے جب دریا اور نہروں میں پانی کا لیول ایک ہوتا ہے تو اکثر ڈولفن جو کہ دیکھ نہیں سکتی ہے وہ پانی کے بہاؤ میں تیرتی ہوئی نہروں میں چلی جاتی ہیں جنھیں ریسکیو کر کے واپس سکھر بیراج لایا جاتا ہے جبکہ چیمبڑ سے ملنی والی انڈس ڈولفن بھی سکھر بیراج کی روہڑی کینال سے نکل گئی ہو گی۔

انھوں نے بتایا کہ جب دریا میں پانی زیادہ ہوتا ہے تو اس کی لہریں بیراج کے گیٹس سے ٹکراتی ہیں تو آواز پیدا ہوتی ہے جو کہ ڈولفن سن کر اس سے آگے نہیں جاتی لیکن کم پانی اور نہر ودریا کا لیول ایک ہونے کے باعث یہ نہر میں اتر جاتی ہے جہاں اس کو اپنی خوراک چھوٹی مچھلی مل جاتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ دو سال پہلے کرائے گئے سروے کے مطابق سکھر بیراج اپ اسٹریم میں 1419 انڈس ڈولفن پائی گئی تھیں جس سے اس کی نسل معدوم ہونے سے بچ گئی تھی۔ انھوں نے کہاکہ ڈولفن کے حوالے سے لوگوں میں بہت آگاہی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ مچھلی نہیں بلکہ دودھ پلانے والے جانور ہے جس کا گوشت حرام ہے ۔انھوں نے اس بات پر اپنے دکھ کا بھی اظہار کیا کہ انڈس ڈولفن نے سکھر سے نہروں کے ذریعے چمبڑ کا رخ کیا اور اسے مچھلی سمجھ کر شکار بھی کر لیا گیا۔

The post قیمتی مچھلی سمجھ کر انڈس ڈولفن کا شکار کرلیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fa374Y
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment