Ads

بالی ووڈ پروڈیوسر ریان اسٹیفن کورونا کے باعث ہلاک

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر ریان اسٹیفن کورونا کے باعث ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریان اسٹیفن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور گزشتہ دو ہفتوں سےگووا کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ہفتے کے روز گووا میں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لیں۔ بالی ووڈ اداکاروں کیارہ ایڈوانی، دیا مرزا اور ورون دھون سمیت متعدد فنکاروں نے ریان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پروڈیوسر ریان اسٹیفن گزشتہ 2 دہائیوں سے بالی ووڈ سے منسلک تھے۔ وہ الیکٹرک ایپلز اینٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے شریک بانی تھے۔ انہوں نے فلم ’’اندو کی جوانی‘‘ پروڈیوس کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے شارٹ فلم ’’دیوی‘‘ بھی پروڈیوس کی تھی جس میں اداکارہ کاجول، نیہا دھوپیا اور شروتی ہاسن نے کام کیا تھا۔

پروڈیوسر ریان اسٹیفن نے ایک فلم میگزین کے لیے بطور کلب رپورٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا بعد ازاں انہوں نے مختلف پبلیکیشنز اور فلم کنسلٹنٹ کے طور پر بھی کام کیا تھا۔ وہ مختلف ٹی چینلز ایم ٹی وی، زوم ٹی وی، زی اور نائن ایکس ایم کے ساتھ بھی منسلک رہے تھے۔

The post بالی ووڈ پروڈیوسر ریان اسٹیفن کورونا کے باعث ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wCqX0m
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment