کولمبو: سری لنکا میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز بھارتی ٹیم کے جولائی میں ٹور کیلیے خطرہ بننے لگے۔
چند روز قبل صدر بی سی سی آئی ساروگنگولی نے محدود اوورز کے میچز کیلیے جولائی میں ٹیم سری لنکا بھیجنے کا اعلان کیا تھا، وہاں پر حالیہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اصافہ ہوا ہے، گزشتہ روز بھی 2624 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ پہلے ہی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کو صرف ایک ہی وینیو تک محدود رکھنے اور تمام مقابلے بند دروازوں کے پیچھے کرانے کا اعلان کرچکا ہے۔
The post بڑھتے ہوئے کورونا کیسز، بھارتی ٹیم کا دورہ سری لنکا خطرے میں پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2R5HnPX
0 comments:
Post a Comment