Ads

کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے اور طوفان ’’توکتے‘‘ کراچی سے1460 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے ہمراہ 70 سے 100 کلومیٹر رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان اگلے 12 سے 18 گھنٹوں میں انتہائی شدت اختیار کر سکتا ہے، طوفان آئندہ 12 سے 18 گھنٹے میں شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور طوفان 18 مئی کی صبح بھارتی ریاست گجرات پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان کے اثرات کے سبب ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں، اور کراچی میں 17 سے 20 مئی کے دوران تندوتیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، جب کہ دیہی سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، خیرپور، شہید بے نظیرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔16 سے 20 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گُریز کریں۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ydBf8P
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment