Ads

MSCI کی جائزہ رپورٹ غیرملکی سرمایہ کاری کا سبب بنے گی

 کراچی:  مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (MSCI )نے ششماہی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں ایک پاکستانی کمپنی کو ایم ایس سی آئی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں شامل کرلیا گیا جب کہ اس کے علاوہ ایک اور پاکستانی کمپنی کو اسمال کیپ انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے۔

ایم ایس سی آئی نے جائزہ رپورٹ گزشتہ جاری کی جس میں لکی سیمنٹ کو اپ گریڈ کرکے گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے جب کہ او جی ڈی سی کو  انڈیکسز سے خارج کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی آر جی پاکستان کو اسمال کیپ انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایچ ایل کے ریسرچ ہیڈ  طاہر عباس نے کہا کہ ایم ایس سی آئی کے فیصلے سے  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 28 مئی کو 30 سے 35 ملین  ڈالر کی نئی غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ ایم ایس سی آئی کے جائزے اور فیصلوں کی وجہ سے  عالمی سرمایہ کاری  اپنی پورٹ فیولیو انویسٹمنٹ کو ازسرنو ترتیب دیں گے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری آئے گی۔

طاہر عباس کا کہنا تھا کہ ایم ایس سی آئی کا جائزہ بڑی حد تک مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ہے۔ انھوں نے کہا کہ لکی سیمنٹ کی ایم ایس سی آئی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں شمولیت اور  او جی ڈی سی کا ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے اخراج غیرمتوقع  نہیں۔ اب  ایم ایس سی آئی گلوبل اسٹینڈرڈ انڈیکسز میں تین پاکستانی ادارے لکی سیمنٹ، ایچ بی ایل اور ایم سی بی بینک ہوں گے۔

The post MSCI کی جائزہ رپورٹ غیرملکی سرمایہ کاری کا سبب بنے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eFN3sI
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment