کھٹمنڈو: نیپال میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہونے اور لینڈ سلائیڈنگ میں 11 افراد ہلاک اور 25 لاپتہ ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے شمال مغربی علاقے میں سیلابی ریلے سے تین غیر ملکی مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں سے ایک کا تعلق بھارت اور دو کا چین سے ہے۔ یہ مزدور ایک چینی کمپنی کے پروجیکٹ میں کام کر رہے تھے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھٹمنڈو کے دو اضلاع میں سیلابی ریلے میں 25 افراد کے بہہ جانے کا خدشہ ہے جن میں سے کسی کا بھی تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پہاڑی علاقوں میں مزید دو روز تک بارشیں جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ ڈیمز کے پشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کے لیے پہاڑی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیپال میں مون سون بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارشیں بڑے پیمانے پر تباہی مچاتی ہے اور سالانہ 200 سے زائد افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں تاہم رواں سال کورونا وبا کے باعث حالات زیادہ خراب ہیں۔
The post نیپال میں سیلاب نے تباہی مچا دی، بھارتی اور چینی مزدور سمیت 11 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3vH9bYR
0 comments:
Post a Comment