برٹش کولمبیا: کینیڈا میں اچانک پڑنے والی قیامت خیز گرمی سے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 233 ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ہیٹ ویو سے 69 اموات ہوئیں جب کہ صوبے بھر میں یہ تعداد 100 سے زائد ہے اس طرح ایک ہفتے سے جاری قیامت خیز گرمی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 233 ہوگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں حبس اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، ہلاک ہونے والے زیادہ تر معمر افراد تھے تاہم کچھ خواتین اور بچے بھی ہیٹ ویو کا شکار ہوئے۔ وینکوور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد ترین ملک کینیڈا میں جمعے کے بعد سے درجہ حرارت میں اضافہ ہونا شروع ہوا جو اب 49.5 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس سے شدید گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں شدید گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہے، سرد موسم کے عادی شہری چلچلاتی دھوپ اور آگ برساتے سورج سے پریشان آگئے ہیں۔ ملک بھر میں ایئر کنڈیشنر کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کینیڈا میں مزید کئی روز تک شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی۔ شہریوں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
اب تک اچانک پڑنے والی شدید ترین گرمی کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ماہرین ماحولیات موسمی تغیرات کی وجہ دنیا میں ماحول دشمن اقدامات کو قرار دیتے ہیں۔
The post کینیڈا میں قیامت خیز گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 233 ہلاکتیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wbp4XL
0 comments:
Post a Comment