Ads

صومالیہ میں فوجی کیمپ پر خود کش حملہ، 15 ہلاک

موغا ديشو: صومالیہ میں ملٹری ٹریننگ کیمپ پر خود کش بمبار نے خود کو بارودی مواد سے اُڑادیا جس کے نتیجے میں 15 افراد اہلکار اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوج میں نے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے لیے ایک ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا۔ کیمپ کے باہر اہلکاروں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا۔

صومالوی آرمی آفیسر محمد عدن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا، حملہ آور نے اہلکاروں کے درمیان قطار میں کھڑے ہوکر خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا۔ خودکش حملے میں نئے بھرتی ہونے والے 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا صرف ایمبولینس کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ درجن سے زائد زخمیوں کو موغادیشو کے مدینہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اس خبر سے متعلق مزید معلومات اور تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔۔۔۔

The post صومالیہ میں فوجی کیمپ پر خود کش حملہ، 15 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TAtNoj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment