Ads

اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کیلیے 18 کروڑ سے زائد کا قرض لینا پڑ گیا

 ممبئی: فلم ’گول مال‘ کے اداکار اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کے لیے کروڑوں روپے کا قرض لینا پڑگیا۔  

حال ہی میں اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے مضافاتی علاقے جوہو میں ایک بنگلے کا سودا کیا ہے جس کی قیمت کروڑوں میں ہے۔ بنگلہ اداکار کی موجودہ رہائش گاہ سے بالکل قریب ہی واقع ہے، بنگلہ 474 مربع میٹر تک پھیلا ہوا ہےجس کی مجموعی قیمت 47 کروڑ 5 لاکھ روپے ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلہ خریدنے کا معاہدہ گزشتہ سال نومبر اور دسمبر کے درمیان ہوا، بنگلہ کپول کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہے، بنگلہ اداکار اور ان کی والدہ وینا وریندر دیوگن کی مشترکہ جائیداد ہے جو 7 مئی کو دونوں کے نام ٹرانسفر کی گئی،اجے دیوگن اور ان کے اہل خانہ اس وقت شیو شکتی بنگلے میں رہائش پزیر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  اداکار نے پراپرٹی کی قانونی دستاویزات کے لیے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کردیے، اجے دیوگن نے رواں سال 27 اپریل کو 18 کروڑ 75 لاکھ روپے کا قرض لیا۔

The post اجے دیوگن کو بنگلہ خریدنے کیلیے 18 کروڑ سے زائد کا قرض لینا پڑ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qaxuNK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment