Ads

مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

پشاور: پلوڈھیری میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے پلوڈھیری میں پولیو کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور  فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، لاشوں کو مردان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید پولیس اہلکاروں میں سید رضا علی شاہ اور شاکر شامل ہیں۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

The post مردان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34ZGAmZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment