Ads

میانمار میں سرچ آپریشن کے دوران فوج اور دیہاتیوں میں جھڑپ، 20 کسان ہلاک

ینگون: میانمار کے ایک گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران فوجی اہلکاروں اور دیہاتیوں کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت کسانوں کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے ڈیلٹا ریجن کے ایک گاؤں میں اسلحے کی تلاش کے لیے فوج نے آپریشن کیا جس کے دوران سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ سرچ آپریشن کے دوران دیہاتیوں نے بھی فوج پر فصل کاٹنے والے تیز دھار آلے سے حملہ کردیا۔

فوجی قیادت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جھڑپ میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تاہم معزول حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 20 کسان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آزاد ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ گاؤں کے اسپتال میں 15 سے زائد لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ درجن سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہیں۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے بہانے کسانوں کی نسل کشی کی گئی۔

واضح رہے کہ میانمار میں رواں سال فروری کو فوج نے حکمراں آنگ سان سوچی کو گرفتار کرکے ملکی اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی تھی جس کے بعد سے ملٹری قیادت کو عوامی سطح پر مزاحمت کا سامنا ہے۔

The post میانمار میں سرچ آپریشن کے دوران فوج اور دیہاتیوں میں جھڑپ، 20 کسان ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3poGuyo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment