Ads

جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے شہید

میرانشاہ: ٹنگی بودینزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان کی سب ڈویژن لدھا کے علاقہ ٹنگی بودینزئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، ابوکاش، حکیم اللہ اور عبدالصمد موقع پر چل بسے۔

مسکان بی بی اور عبدالقادر کو ابتدائی طبی امداد مکین اسپتال میں دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، بچوں کی عمریں آٹھ سے گیارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

وزیرستان، دہشت گردوں کا ڈی سی اسکواڈ پر حملہ، اہلکار، ایک شہری شہید

شمالی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کے اسکواڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، اسکواڈ کا ایک اہلکاراور ایک شہری شہید ، تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، حملے میں گاڑی کو بھی شدید نقصان پہپنچا ہے۔

مقامی پولیس ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کے سکواڈ پر اس وقت نامعلوم دہشت گردوں نے منگل کے سہ پہر کو اس وقت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جب ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کو بنوں سے رخصت کرکے واپس آرہے تھے۔

The post جنوبی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3cbbyMF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment