Ads

فلپائن میں ٹیکس نہ دینے والوں کی 34 لگژری گاڑیوں کو توڑ دیا گیا

منیلا: فلپائن کے صدر کی ہدایت پر ٹیکس نہ دینے والے دولت مندوں کی 12 لاکھ ڈالر مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو بلڈوزر سے ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ٹیکس نہ دینے والے دولت مندوں سے پریشان صدر روڈریگو دوتیرتے نے محکمہ کسٹم کو 12 لاکھ ڈالر مالیت کی 34 لگژری گاڑیوں کو نیلام کرنے بجائے تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔

فلپائنی صدر روڈریگو دوتیرتے کے حکم پر محکمہ کسٹم نے اسمگل شدہ 34 لیکسس، بی ایم ڈبلیو، مرسیڈیز، آڈی، جیگوار اور کارویٹ برانڈز والی لگژری کاروں کو بلڈوزر کی مدد سے ناکارہ بنادیا اور اس عمل کی صدر نے خود نگرانی کی۔

یہ کاریں 2018 سے 2020 کے درمیان مختلف ممالک سے اسمگل کی گئی تھیں جن میں نیو برانڈڈ مک لارین 620 آر بھی شامل ہے۔ فلپائن میں  رواں برس اسمگل شدہ کاروں کو تباہ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

The post فلپائن میں ٹیکس نہ دینے والوں کی 34 لگژری گاڑیوں کو توڑ دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xKetEt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment