Ads

معروف اداکار رفیع خاورعرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

لاہور: گول مٹول چہرہ، بھولی بھالی معصوم سی صورت والے معروف اداکار رفیع خاور عرف ننھا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے35 برس بیت گئے۔

دو عشروں تک اپنے لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے ننھا کے گول مٹول چہرے پر معصومیت کھیلا کرتی تھی۔ وہ پردہ اسکرین پر آتے تو دیکھنے والے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے۔کامیڈی کے بے تاج بادشاہ ننھا آج ہم میں تو موجود نہیں مگران کا مزاح آج بھی زندہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا اور وہ 1942 میں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔ ان کی شہرت کا آغاز ڈراما سیریز ‘الف نون’ سے ہوا۔ فلمی کیریئر کا آغاز 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘وطن کا سپاہی’ سے کیا لیکن ‘دبئی چلو’ کی کامیابی نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

ننھا کی دیگر یادگار فلموں میں ’سوہرا تے جوائی‘، ’سالا صاحب‘، ’نوکر تے مالک‘، ’نمک حلال‘، ’تیری میری اک مرضی‘، ’مہندی‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ ننھا کی ٹائٹل رول پر مشتمل فلم ‘سالا صاحب’ لاہور میں 300 ہفتے تک زیرِ نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کا خوب چرچا رہا، جبکہ ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی کے ساتھ ننھا کی اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا۔ ننھا نے تمام عمر مسکراہٹیں بانٹیں لیکن ان کی زندگی کا ڈراپ سین بہت پُردرد تھا جسے ان کے پرستار 35 سال گزر جانے کے باوجود نہیں بھلا سکے۔

لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والا یہ ہر دلعزیزکامیڈی کنگ 2جون 1986ءکو اپنے لاکھوں پرستاروں کوسوگوار چھوڑ گیا۔

The post معروف اداکار رفیع خاورعرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3paDGVw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment