Ads

سندھ کے سرکاری ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ

کراچی:  سندھ حکومت کے ماتحت محکموں کے ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکموں کے ملازمین کو تین دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی ہے، اور تمام محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسینیشن کارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی محکموں نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں، جن کے تحت کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کردی جائیں گی۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کے 4 لاکھ ملازمین وافسران میں سے تاحال نصف نے بھی ویکسینیشن نہیں کروائی، سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کے 30 فیصد سے زائد ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں کروائی، سندھ بھر کی بلدیاتی کونسلز کے 30 ہزارسے زائد ملازمین کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز نہیں لگا، جب کہ محکمہ تعلیم کے ہزاروں تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی تاحال کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروایا۔

 

The post سندھ کے سرکاری ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TJNCtE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment