Ads

شادی کی تقریب میں دیوار گرنے سے دلہن کی دادی سمیت 4 خواتین ہلاک

صنعا: یمن میں شادی کی ایک تقریب میں گھر کی دیوار گر پڑی جس کے نتیجے میں چار خواتین ہلاک اور 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے علاقے عمران کے ایک کچے اور عارضی گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، اس دوران تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ آندھی اور طوفان کے باعث گھر کی دیوار مہمانوں پر گر گئی۔

شادی کی تقریب کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے دلہن کی دادی اور خالہ زاد بہن سمیت 4 خواتین ہلاک ہوگئیں جب کہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دیوار کے مہمانوں پر گرنے کے بعد شادی کی تقریب کو روک دیا گیا۔ اس گھر کو شادی کے لیے عارضی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ مکان کی چھت نہیں تھی جب کہ دیواروں کو پلستر کرنے کے بجائے اینٹیں ایک دوسرے کے سہارے رکھی گئی تھیں۔

 

The post شادی کی تقریب میں دیوار گرنے سے دلہن کی دادی سمیت 4 خواتین ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iLTdKc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment