مقبوضہ جموں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈے کے اوپر سے دو بارودی ڈرونز کی پرواز نے جہاں ناکام سیکیورٹی کی قلعی کھول دی وہیں افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جموں ایئرپورٹ پر انڈین ایئر فورس کے اسٹیشن پر دو ڈرونز حملے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے اور عمارت کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد آج جموں شہر کے کالوچک فوجی اڈے پر بھی ڈرونز حملوں کی کوشش کی گئی۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کالوچک کے فوجی اڈے پر بارود سے بھرے دو ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بھارتی فوج کے جوابی ردعمل کے باعث ڈرونز فرار ہوگئے۔ قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بم دھماکوں سے گونج اُٹھا
مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں ایک بعد دیگرے دوسرے روز فوجی اڈوں پر ڈرونز حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم بھارتی فوج نے گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملوں کی ذمہ داری اسلامی تنظیم پر عائد کرنے کی کوشش کی تھی۔
The post مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوجی اڈے پر ڈرونز کی پرواز سے اہلکار سہم گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3A89AY0
0 comments:
Post a Comment