Ads

مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب

جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کا انتخاب ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخاب میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول کو شکست دیکر 76 ویں صدر بن گئے۔

مالدیپ کے 59 سالہ وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو 193 کے ایوان میں 143 ووٹ ملے جب کہ افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول صرف 48 ووٹ ہی لے سکے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت ترکی کے سفارت کار وولکن بوزکر کر رہے تھے جن کے عہدے کی معیاد ختم ہو رہی ہے۔ وولکن بوزکر نے نئے صدر کو خوش آمدید کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عبداللہ شاہد اپنی تمام تر توانائیاں اقوام عالم کے درمیان انصاف، اتحاد اور امن کے لیے صرف کریں گے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر عبد اللہ شاہد نے ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ویکسین کی سب تک رسائی کو شفاف ترین بنانا ہے۔

The post مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3x5Tsnr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment