Ads

فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف درخواست دائر

لاہور: فائرنگ کی ویڈیواپ لوڈ کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف مقدمے کی درخواست کی گئی ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پرلاہور کے تھانہ انار کلی میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کی فائرنگ سے خوف واہرس پھیلا تھا، اس کے علاوہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرنے کی وجہ سے پاکستانی شہری زخمی ہوسکتا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے دو سال قبل حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ تاہم حالیہ کیس میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کے خلاف درخواست 2019 کی ویڈیو  پر دائر کی گئی ہے یا حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کوئی نئی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی ہے۔

The post فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3igbDml
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment