Ads

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

 اسلام آباد: اوگرا نے جون کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے جون کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 0.08 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.3326 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.0497 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، مئی میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.252 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

The post اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sp9EkS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment